ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں بندوق چلانے کی تربیت کے لئے ورکشاپ

کاروار میں بندوق چلانے کی تربیت کے لئے ورکشاپ

Thu, 16 Feb 2017 11:58:56    S.O. News Service

کاروار، 15؍فروری (ایس او نیوز) کاروار میں 28فروری سے 6مارچ تک ایک ہفتے کے لئے بندوق چلانے کی تربیت دی جائے گی۔ اس ورکشاپ میں وہ لوگ شامل ہوسکتے ہیں جن کے پاس پہلے ہی سے بندوق کا لائسنس ہے یا پھر جنہیں نیا لائسنس حاصل کرنے کی خواہش ہے۔

اس ضمن میں دلچسپی رکھنے والے افراد تربیتی ورکشاپ کی فیس بھرنے کی شرط کے ساتھ اپنی صحتمندی کے میڈیکل سرٹفکیٹ کے ساتھ پولیس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کاروار کے پاس یا ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس کے دفتر میں اپنا نام رجسٹر کروائیں۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر08382-226416, 225318یا موبائل نمبر9480805220, 9480805210 پر رابطہ قائم کریں۔


Share: